ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کا 12.3 ملین ڈالر جرمانہ ادا

 

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر بدعنوانی کے مقدمے میں عائد 5 کروڑ ملائیشین رنگٹ، یعنی تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ ادا کردیا گیا ہے۔

یہ رقم نجیب رزاق نے خود ادا نہیں کی بلکہ ان کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن (UMNO) نے چندہ جمع کرکے عدالت میں جمع کرائی۔

جرمانے کی ادائیگی شاہی معافی کے تحت عائد شرائط میں شامل تھی، جس کی تکمیل کے بعد نجیب رزاق کے لیے اپنی باقی ماندہ سزا گھر میں نظر بندی کے دوران گزارنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم نے 18 ستمبر 2026 کو نجیب رزاق کو مشروط شاہی معافی دی تھی۔ اس کے تحت انہیں اپنی باقی چھ سالہ قید گھر میں نظر بندی کے دوران گزارنے کی اجازت دی گئی تھی۔

شاہی معافی کی شرائط کے مطابق 5 کروڑ رنگٹ جرمانے کی ادائیگی اور دیگر تقاضوں کی تکمیل ضروری تھی۔ ان شرائط کے تحت نجیب رزاق کی متوقع رہائی کی تاریخ 23 اگست 2028 مقرر کی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم کی مالی معاونت کے لیے ان کی جماعت UMNO نے ستمبر میں ایک خصوصی فنڈ بھی قائم کیا تھا، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر افراد سے عطیات جمع کیے گئے۔

اسی چندہ مہم کے ذریعے جرمانے کی مطلوبہ رقم اکٹھی کرکے ملائیشیا کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed