پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنا لی

سلطان آف جوہر کپ 2026 کے سنسنی خیز اور اہم مرحلے میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آخری پول میچ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سخت اور کاٹنے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا جو مقررہ وقت کے اختتام پر 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوا۔

میچ کے 18ویں منٹ میں جاپان کے یاماڈا سیا نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی، تاہم 34ویں منٹ میں پاکستان کے حمزہ فیاض نے پینلٹی کارنر کو بہترین انداز میں گول میں تبدیل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ کھیل کے 42ویں منٹ میں جاپان کے ناکائی کازوکی نے ایک اور فیلڈ گول داغ کر جاپان کو دوبارہ 1-2 کی برتری دلا دی، لیکن محض ایک منٹ بعد ہی پاکستان کے غلام مصطفیٰ نے جوابی گول کر کے اسکور ایک بار پھر 2-2 کر دیا۔

میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور جاپان دونوں ٹیموں کے 4 میچوں میں 7، 7 پوائنٹس تھے اور دونوں کا گول ڈفرنس بھی +8 رہا۔ تاہم پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 گول اسکور کیے جبکہ جاپان کی ٹیم 16 گول ہی کر سکی۔ زیادہ گولز اسکور کرنے کی بنیاد پر پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed