صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن’ کینٹ والوں کو وارننگ جاری

صوبہ بھر کے دیگر اضلاع بشمول پشاور کے مختلف علاقوں مِں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد اب کینٹ والوں کو 48 گھنٹے کی وارننگ دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق پشاور کینٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے کینٹ والوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تجاوزات خود ختم کر دیں، ورنہ انتظامیہ کی کارروائی کی صورت میں نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، چارسدہ روڈ پر خزانہ کے علاقے میں درجنوں دکانوں، مارکیٹوں اور فلنگ سٹیشنوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن خالد محمود کی زیرِ نگرانی پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر اور مہمند میں تجاوزات کے خلاف بیک وقت گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ضلع نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے پبی بازار اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں تجاوزات کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کا مقصد سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔پشاور سمیت ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن جاری ہے، جبکہ کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس دوران عوام اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شاہراہوں کو کشادہ، ٹریفک کو رواں اور شہری ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed