ریلوے اور میٹرو پٹریوں کی ساخت میں فرق کی بنیادی دلچسپ وجوہات جانیں

عام ٹرین میں سفر کرتے ہوئے آپ نے اکثر ریلوے پٹریوں کے درمیان اور اطراف میں پتھر دیکھے ہوں گے، لیکن میٹرو ٹرین کی پٹریوں پر عموماً یہ پتھر نظر نہیں آتے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ دونوں ٹریکس کی ساخت، دیکھ بھال اور تعمیر کے مختلف طریقے ہیں۔ریلوے پٹریوں پر بچھائے جانے والے ان پتھروں کو ‘ٹریک بیلسٹ’ کہا جاتا ہے، جو ٹرین کے بھاری وزن کو زمین پر یکساں تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ پتھر پٹریوں کو اپنی جگہ پر مضبوط رکھتے ہیں، ٹرین گزرنے کے دوران پیدا ہونے والے شدید جھٹکوں اور حرکت کو محدود کرتے ہیں اور بارش کے پانی کی نکاسی کو بہتر بناتے ہیں۔اس کے برعکس میٹرو ٹرینوں کے زیادہ تر ٹریکس کنکریٹ کی مضبوط بنیاد پر بنائے جاتے ہیں، جنہیں ‘بیلسٹ لیس ٹریک’ کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ خاص طور پر زیرِ زمین سرنگوں اور بلند پلوں پر چلنے والی میٹرو کے لیے انتہائی موزوں ہوتا ہے۔ تاہم بعض میٹرو ٹریکس جیسے ڈپو اور دیکھ بھال کے مخصوص حصوں میں ضرورت کے مطابق پتھر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed