لندن: برطانیہ نے سعودی عرب کے مختلف شہروں اور اہم تنصیبات کے تحفظ اور دفاعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی اعلان کے مطابق رائل ایئر فورس کے جدید ترین ‘ٹائفون’ جنگی طیارے سعودی عرب کے فضائی حدود میں دفاعی اور حفاظتی مشنز کی انجام دہی کے لیے مامور کیے جائیں گے۔ ان جیٹ طیاروں کی تعیناتی کا بنیادی مقصد سعودی شہروں، عوام اور اہم قومی و اقتصادی تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں تعاون فراہم کرنا ہے۔







