فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم سفارتی دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اہم سفارتی دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی آرمی چیف تہران پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اس دورہ ایران کے اہم ایجنڈے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالہ سے پاکستان کی ممکنہ کوششوں پر بھی بات چیت شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed