پیرس جلد مسلمانوں کا شہر بن جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کا دارالحکومت پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کافی عرصہ قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو متنبہ کیا تھا کہ دنیا بھر سے لوگوں کو فرانس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے میکرون سے واضح کہا تھا کہ انہیں اپنے ملک کی سرحدیں فوری طور پر بند کر دینی چاہئیں۔

واضح رہے کہ یہ بیان فرانس میں ہونے والے حالیہ پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جن کے دوران ایک شخص جان بحق، سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی اور تقریباً 1800 افراد گرفتار ہوئے تھے۔ اس سے قبل بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ فرانس پر تارکین وطن کا قبضہ ہو چکا ہے، لہٰذا فرانس کو اپنی سرحدیں فوراً سیل کر دینی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed