چین میں ایک ہی نام کا نوبیاہتا جوڑا وائرل

چین میں ایک انتہائی نادر اور دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی نام رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔ 33 سالہ دلہا اور 28 سالہ دلہن، دونوں کا نام ’زو شیاؤ کونگ‘ ہے اور یہ نام چینی رسم الخط میں بھی بالکل ایک ہی جیسے حروف کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ مشرقی صوبے ژجیانگ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی گزشتہ 6 اکتوبر کو انجام پائی، جس کی تصاوير آن لائن وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے قدرتی سنہرے اتفاق اور قسمت سے تعبیر کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوڑا نہ صرف ایک ہی علاقے اور نام کا حامل ہے بلکہ دونوں ایک ہی صنعت، یعنی سول ایوی ایشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ دلہن ایک ایئرلائن میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے فرائض انجام دیتی ہیں جبکہ ان کے شوہر ایوی ایشن سیفٹی آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی پہلی ملاقات 2016 کے ایک جاب فیئر میں اس وقت ہوئی تھی جب انٹرویو کے دوران ایک ہی نام پکارے جانے پر دونوں یکلخت کھڑے ہو گئے تھے۔ بعد میں ایک مشترکہ دوست کی مدد سے ان کا رابطہ بڑھا اور 2019 سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

جہاں اس انوکھے اتفاق کو رشتہ دار اور مداح قسمت کا کھیل قرار دے رہے ہیں، وہیں جوڑے کو روزمرہ زندگی میں عملی دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس مئی میں جب انہوں نے شادی کی سرکاری رجسٹریشن اور مشترکہ جائیداد کی ملکیت کی دستاویزات کے لیے درخواست دی، تو کمپیوٹرائزڈ سسٹم ان کے یکساں ناموں کی وجہ سے الجھن کا شکار ہو گیا۔ بالآخر متعلقہ عملے کو تمام تر دفتری کاغذی کارروائی ہاتھ سے مکمل کرنا پڑی۔ اس کے باوجود دونوں اس منفرداور مسحور کن اتفاق پر بے حد خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed