جنوبی وزیرستان میں مارٹر گولہ گرنے سے 4 افراد شہید’3 زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے توئی خلہ میں فائرنگ ہونے اور مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، سلیمان خیل قبیلے کے ایک ہی گھر کے 4 افراد شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے توئی خلہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی، محاصرے میں آنے والے مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی توجہ ہٹانے اور فرار ہونے کے لیے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ اور مارٹر گولہ گرنے سے سلیمان خیل قبیلے کے ایک ہی گھر کے 4 افراد جان سے گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا، واقعے کے بعد متاثرہ خاندان اور علاقے کے لوگوں کو شدید صدمے کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed