مستونگ اور واشک آپریشنز، 7 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور واشک میں آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، مارے جانے والے ان دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے سمیت غیر قانونی افغان شہری بھی گرفتار کر لئے گئے۔بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کئے گئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 12 اور 13 اکتوبر 2026 کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، حکام نے ہلاک ہونے والے افراد کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موصول ہونے والی خفیہ معلومات پر فوری کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا، جسے دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کئے جانے کا خدشہ تھا۔سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگانے اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس کارروائی کا مقصد علاقے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنا بتایا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد ملک میں غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع مستونگ کیعلاقہ پرنگ آباد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر بروقت کارروائی کی۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کیعلاقے دشت اورتربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش کوناکام بنادی، سیکیورٹی فورسزنے غیرقانونی طور پرایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیرقانونی افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا۔مستونگ اور واشک میں آپریشنز کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed