مسلمان کے بھیس میں نفرت پھیلانے والا ہندو شخص پکڑا گیا

ٹوپی پہن کر خود کو مسلمان ظاہر کرنے والا ایک شخص ہندو برادری کے خلاف شدید اشتعال انگیز اور نفرت انگیز گفتگو کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ موقع پر موجود افراد نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص دراصل ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے جو مسلمانوں کا بھیس بدل کر دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی اور نفرت پھیلانے کی سزائے کوشش کر رہا تھا۔

واقعے کی کوریج کرنے والے معروف صحافی شیام میرا سنگھ کو ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے رپورٹنگ سے زبردستی روکنے کی کوشش کی۔ صحافی نے تشدد اور ہراساں کیے جانے کے خطرے کے پیش نظر جب پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تو پولیس نے ان کی مدد کرنے کے بجائے خود صحافی ہی کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

صحافی شیام میرا سنگھ کے مطابق جب وہ بس میں سوار تھے تو ایک پولیس اہلکار نے ان پر تشدد کرتے ہوئے ڈنڈے سے تین شدید وار کیے، جس سے پولیس کے غیر جانبدانہ کردار اور انتہا پسند عناصر کی پشت پناہی پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed