موسکان چوک ورانہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین حادثے کے نتیجے میں دو کم عمر بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں جاں بحق بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال لتمبر منتقل کردیں، جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 15 سالہ نعمان ولد نصراللہ ا ور 5 سالہ صفیان ولد ودود خان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق ڈنڈئے کورونہ ورانہ، کرک سے بتایا گیا ہے۔







