بنگلادیشی بھکاری کا 21 شادیوں کا حیران کن دعویٰ

بنگلادیش میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والا 35 سالہ شخص اپنی 21 شادیوں کے دعوے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورو میاں نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم وہ اپنی تمام بیویوں کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتا۔

مورو میاں کے مطابق اس نے کبھی خود کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی۔ اس کا دعویٰ ہے کہ خواتین خود اس کے پاس شادی کا پیغام لے کر آتی تھیں۔

اس نے بتایا کہ وہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اسی وجہ سے وہ ہر شادی کی پیشکش قبول کرتا گیا اور وقت کے ساتھ اس کی بیویوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

21 شادیوں کا دعویٰ کرنے کے باوجود مورو میاں آج بھی ایک کمرے پر مشتمل جھونپڑی میں رہتا ہے۔ اس کے مطابق وہ اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنیادی طور پر بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔

تاہم مورو میاں کی جانب سے کی گئی 21 شادیوں کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور یہ معاملہ فی الحال ایک وائرل دعوے کی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed