شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد شمالی وزیرستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور ماحول کو سرسبز و صاف بنانا ہے ان خیالات کا اظہار الخدمت فانڈیشن شمالی وزیرستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد وسیم وزیر نے کیا انہوں نے کہا کہ ماڑی انرجیز کے تعاون سے الخدمت فانڈیشن شمالی وزیرستان کی ٹیم نے شواہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کے تحت مجموعی طور پر 215 پودے لگائے شہزاد پبلک ہائی سکول اینڈ کالج شواہ میں 50، گورنر ماڈل سکول شواہ میں 65 جبکہ جامعہ ریاض العلوم دروزندہ میں 100 درخت لگائے گئے محمد وسیم وزیر نے کہا کہ شجرکاری مہم کا سلسلہ مزید سکولوں اور مدارس تک جاری رکھا جائے گا تاکہ شمالی وزیرستان کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے انہوں نے ماڑی انرجیز کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں







