ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر بنگلادیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کرے گا، جبکہ ایونٹ کے اپ ڈیٹ ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں شیڈول کیے گئے ہیں۔ ایونٹ میں ملائیشیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
منتظمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو بھی متبادل کے طور پر رکھا ہوا تھا۔







