پی آئی اے نے کراچی بیس پر فضائی میزبانوں کی بھرتی شروع کردی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے 20 سے 28 سال کی عمر کے نوجوانوں سے فضائی میزبان کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کی آسامی کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا تھا۔

کراچی بیس کے لیے بھرتی کے خواہشمند امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں آن لائن ارسال کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed