ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے، 60 افراد گرفتار

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران تقریباً 60 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن نے 1993 کے آئینی بحران کی برسی کے موقع پر کیا تھا۔ اس بحران کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے جانے کے بعد گرفتاریاں شروع ہوئیں۔ مظاہرین نے صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کی جماعت متحدہ روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف نعرے بھی لگائے۔

دی کیف انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے مظاہرین میں تقریباً نصف کا تعلق کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن سے تھا، جبکہ باقی افراد کا تعلق لبرل پارٹی یابلوکو سے بتایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed