ایف آئی اے کی کارروائی، نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب گرفتار

ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے 51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ مبینہ طور پر بحال کرنے کی کوشش کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے افغان شہریوں سے شناختی کارڈ بحال کرنے کے عوض مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے وصول کیے۔ گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جہاں سے 19 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر حاصل شدہ رقم سے مختلف اثاثے خریدے۔ تحقیقات کے دوران حویلیاں اور اسلام آباد کے سیکٹر جی-15 میں جائیداد کی خریداری سے متعلق معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سیکٹر جی-15 میں موجود پلاٹ سے متعلق دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ معاملے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed