ڈیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن’ 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ہے، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed