فلائی دبئی کی اسرائیل کیلئے تمام پروازیں معطل

(ویب ڈیسک) اماراتی ایئرلائن فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے لیے پروازیں تحقیقات جاری رہنے تک معطل رہیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں، عملے اور فضائی آپریشنز کی حفاظت اور بہبود ایئرلائن کی اولین ترجیح ہے۔

فلائی دبئی نے پروازوں کی معطلی سے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed