نیب نے کوہستان میگا اسکینڈل میں مزید بڑی ریکوری حاصل کرلی

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا اسکینڈل میں مزید بڑی ریکوری حاصل کرلی۔ احتساب عدالت نمبر 3 پشاور نے ملزم مشرّف شاہ ولد حاضر شاہ کی جانب سے اثاثے سرنڈر کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی، جس کے نتیجے میں 51 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے سرنڈر کردیئے گئے۔نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ملزم کی جانب سے سرنڈر کیے گئے اثاثوں میں 40 کروڑ 70 لاکھ روپے نقد رقم جبکہ دو جائیدادیں شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت 11 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس طرح سرنڈر کیے گئے نقد اور غیر منقولہ اثاثوں کی مجموعی مالیت 51 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔نیب حکام کے مطابق کوہستان میگا اسکینڈل میں یہ ایک اور اہم ریکوری ہے، جبکہ اس سے قبل بھی کیس میں اربوں روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے، جو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔ نیب خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں مالی بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں اور غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے اثاثوں کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed