فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ،حرمین اور سعودی عرب کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،مکہ معاہدہ کے دفاعی اور آپریشنز کے نکات پر عمل درآمد کیلئے پاکستان پرعزم ہے،افغانستان سے رابطوں یا بات چیت کا سوال بھی وفاق سے ہونا چاہیے، پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے بھرپور جواب دیتا رہے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاست سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے، سیاست سیاسی جماعتوں کے لیے ہے، سیاستدان اور سیاسی جماعتیں ہی حکومتیں بناتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست ہے تو جمہوریت اور سیاست ہے، نیشنل ایکشن پلان سیاستدانوں نے بنایا اب اس پر عمل درآمد کریں، فوج کسی سیاسی معاملے پر جواب نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ ڈسکس کیلئے نہیں اور اس پر کام ہورہا ہے، حرمین اور سعودی عرب کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہیڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدہ کے دفاعی اور آپریشنز کے نکات پر عمل درآمد کیلئے پاکستان پرعزم ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی ایک ادارہ جو آئین کے ماتحت وفاق کے لیے کام کرتا ہے اور افغانستان سے رابطوں یا بات چیت کا سوال بھی وفاق سے ہونا چاہیے، ایک بات بالکل واضح ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی سرزمین کے تحفظ کے بھرپور جواب دیتا رہے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک بات سب کو یاد رکھنی چاہیے کہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے ریاست ہے تو آپ اور میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed