عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑی راحت کا اعلان کرتے ہوئے بغیر ویکسی نیشن سفر کرنے کی مہلت میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد عازمین عمرہ کے لیے سفری سہولیات کو مزید آسان اور بہتر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ زائرین کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں نادرا کے 5 نئے سہولت سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو ضروری دستاویزات کی تیاری میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے مزید بتایا کہ زائرین کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جیکب لائن ڈسپنسری میں بھی اگلے ہفتے سے ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔







