آر پی او اور ڈی پی او کوہاٹ کا شہداء کے گھروں کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے پولیس لائن مسجد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

پولیس افسران نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری پولیس فورس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کوہاٹ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

آر پی او اور ڈی پی او نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کوہاٹ پولیس کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے اہلخانہ کی عزت و تکریم کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا جائے گا۔

شہداء کے لواحقین نے پولیس افسران کی آمد، تعزیت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ دورے کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور ملک و قوم کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed