ڈی پی او رفعت اللہ خان کی ہدایت پر بہن بھائی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم

چارسدہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل اور باہمی تنازعات کے پرامن تصفیے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہری براہِ راست اپنے مسائل اور شکایات پیش کر رہے ہیں۔

ایک خاتون نے ڈی پی او چارسدہ کو درخواست دی کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ جائیداد میں حصے کا تنازعہ ہے۔ ڈی پی او نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین خان کو تنازعہ حل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی ایس پی سٹی نے علاقہ مشران کے تعاون سے فریقین کے درمیان مذاکرات کرائے اور باہمی رضامندی کے ذریعے تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم ہوا۔ بھائی نے اپنی بہن کو اس کے حقِ حصے کی رقم 20 لاکھ روپے ادا کر دی۔

فریقین نے تنازعہ کے پرامن حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ، ڈی ایس پی سٹی اور علاقہ مشران کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی پی او رفعت اللہ خان نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور ان کے جائز مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed