ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ راشد خان گزشتہ چھ ماہ سے ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود تھے۔

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

رینکنگ میں پاکستان کے محمد نواز آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے رینکنگ میں 47 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک سری لنکا کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے سیریز میں 172 رنز بنائے اور اب وہ بروک سے ایک درجہ پیچھے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ کوئی دوسرا پاکستانی بیٹر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 24ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed