پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رسمی مراسلے کے مطابق یہ پابندی 5 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کا اسلہ ساتھ رکھنے اور اس کی نمائش پر مکمل قدغن لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شاہراہوں، کھلیاں جگہوں اور دیگر عام مقامات پر پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے اور لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی سخت پابندی عائد رہے گی۔
تاہم، محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق مذہبی اجتماعات، مساجد و دیگر عبادت گاہوں، شادی بیاہ کی تقاریب اور نماز جنازہ و تدفین پر نہیں ہوگا۔







