بھانہ ماڑی پولیس کی کارروائی، 7 قمار باز گرفتار، رقم برآمد

پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے قمار بازی میں استعمال ہونے والے آلات اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خان محمد، دولت، بلال، سفید گل، نواب، نوشاد اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے قمار بازی میں استعمال ہونے والے آلات کے علاوہ داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed