امریکا کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزا دینے سے انکار

امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی دفتر میں شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللہ عباسی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ویزے نہ ملنے کی وجہ سے اب ایرانی صدر کو صحافیوں اور پبلک ریلیشنز کے عملے کے بغیر ہی نیویارک کا دورہ کرنا ہوگا۔ ایرانی حکام نے امریکا کے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ایک دشمنانہ اقدام قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed