بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم محمد جہانزیب کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک ہزار سے زائد افراد سے 41 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹی اور تین ہزار سے زائد شہریوں کی ڈگریاں بھی نوکریوں کا لالچ دے کر اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں، جبکہ اس کے اکاؤنٹ سے 12 کروڑ روپے برآمد ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب متاثرین کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزم اڈیالہ جیل کے اندر سے ہی اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور اس کے پاس سے موبائل فون برآمد ہونے پر جیل کے آٹھ اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا، تاہم ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی براہ راست ثبوت موجود نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظوری کا حکم سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed