بنوں سے اغوا ہونے والے ایف سی کے دو اہلکاروں کی لاشیں برآمد

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے فرنٹیر کانسٹیبلری (ایف سی) کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حوالدار اسحاق اور سپاہی عمر حیات کو گزشتہ روز سیفن کوزی خیل کرم گڑھی کے علاقے سے بدبخت عناصر نے اغوا کیا تھا، جن کے جسد خاکی بعد میں تلگئی کے علاقے سے برآمد ہوئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں شہدا کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed