لاہور میں معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال بٹ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے۔ وہ اپنی منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث شائقین میں خاصے مقبول تھے۔
آصف اقبال کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔







