ہری پور میں ٹریفک کا المناک حادثہ’4دوست جاں بحق’2زخمی

ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب آئل ٹینکر اور دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان دو کاروں میں سوار تھے کہ سرائے صالح کے قریب پہلے ایک کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہوکر ٹینکر سے جا ٹکرائی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ چار نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان آپس میں دوست اور ایک ہی محلے کے رہائشی تھے، جو ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہری پور آرہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمان اور احسن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاہم ایک نوجوان کے نام کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آنے کے باعث حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش کے محلہ کھجوراں والے سے تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ایک ہی محلے کے چار دوستوں کی المناک موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ جاں بحق نوجوانوں کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست غم سے نڈھال ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed