لوئر دیر میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی’ 5 بچے جاں بحق

لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دور افتادہ علاقے غواڑہ بانڈہ میں خسرہ کی شدید وبا پھوٹ پڑی ہے، جس کے نتیجے میں 5 معصوم بچے جاں بحق جبکہ متعدد بیمار ہو گئے ہیں۔ وبا کے اچانک پھیلاؤ اور اموات کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام متحرک ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشارت احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) شیر خان آفریدی نے فوری طور پر متاثرہ گاؤں غواڑہ بانڈہ کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ ڈپٹی کمشنر بشارت احمد نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور علاقے میں وبا پر کنٹرول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی ایچ او شیر خان آفریدی نے بچوں کو مہلک اور قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو خسرہ، پولیو اور دیگر بیماریاں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی مکمل خوراکیں دلوانا انتہائی ضروری ہے۔ طبی ٹیموں نے علاقے میں دیگر بچوں کو اینٹی وائرل ادویات اور ویکسین دینے کے ساتھ ساتھ آگاہی کی فراہمی بھی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed