ایل پی جی کے 2جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

اومان سے مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی ) لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پہنچنے والے دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed