لاہور کے فیضان نے سکردو تک 1100کلومیٹر رننگ 22روز میں مکمل کرلی

لاہور کے رنر فیضان نے لاہور سے اسکردو تک 1100 کلومیٹر رننگ 22 روز میں مکمل کرلیجی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم اور فیلکن ٹرائیتھلون کلب کے رکن فیضان احمد نے لاہور سے اسکردو تک 1100 کلومیٹر کا رننگ سفر 22 روز میں مکمل کرلیا۔ فیضان نے اسکردو پہنچ کر اپنا طویل اور مشکل رننگ چیلنج مکمل کیا، جس کے دوران انہوں نے پنجاب کے میدانی علاقوں سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں تک رننگ کی۔فیضان کے سفر میں ناران، بابوسر ٹاپ، چلاس اور رائے کوٹ سمیت کئی مشکل مقامات شامل تھے، جہاں انہوں نے طویل فاصلوں، چڑھائیوں، دشوار گزار راستوں اور مختلف موسمی حالات کا سامنا کیا۔ 22 روزہ رننگ کے دوران فیضان نے مجموعی طور پر 1100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔فیضان نے اپنا یہ رننگ سفر پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے شہدا کے نام کیا اور ملک کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فیضان نے رننگ کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی کا پیغام بھی اجاگر کیا اور بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔فیضان نے اپنے سفر کے دوران راستے میں آنے والی مختلف آبادیوں اور کمیونٹیز تک بھی منشیات کے خلاف آگاہی کا پیغام پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed