کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کے کوالیفائر 1 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان نے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف میچ میں لگاتار تین گیندوں پر شمرون ہیٹمائر، مہدی حسن اور کوئنٹن سیمپسن کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 13 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
دونوں پاکستانی کرکٹرز سی پی ایل 2026 میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
کوالیفائر 1 میں گیانا ایمیزون واریئرز نے اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کو 77 رنز کا ہدف دیا، جسے فالکنز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اس کامیابی کے بعد اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز سی پی ایل 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی۔







