ایشین گیمز: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بارش کے باعث میچ 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے نمایاں بیٹر رہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

91 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ ہدف 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے 25، کپتان فاطمہ ثناء نے 21، گل فیروزہ نے 16 اور طوبیٰ حسن نے 13 رنز بنائے۔

فاطمہ ثناء نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں لینے کے ساتھ 21 رنز بھی اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed