بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed