امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں کے ساتھ براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے حوثیوں سے ہونے والے براہِ راست رابطے کی تصدیق کی۔ میڈیا کے مطابق حوثیوں نے امریکا کو 2025 میں ہونے والی جنگ بندی برقرار رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے امریکا کو پیغام دیا کہ بحیرۂ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کے ہدف نہیں ہیں، تاہم سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو ہدف سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم نہیں کی۔
واضح رہے کہ امریکا نے مارچ 2025 میں حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔







