بھانہ ماڑی پولیس مقابلہ، 13 مقدمات میں مطلوب دو ملزمان ہلاک

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس اور خطرناک گینگ کے ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو انتہائی مطلوب افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شاکر ولد لعل محمد سکنہ زندے اور عثمان ولد فضل غنی سکنہ دلہ زاک روڈ شامل ہیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان علاقہ قبرستان غازی بابا لارہ میں موجود ہیں اور ان کے پاس بیگ بھی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے 68 لاکھ روپے نقدی، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ ریکارڈ کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں جیسے سنگین 13 مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔

اہم مقدمات میں 22 جولائی 2026 کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں صراف سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے چھیننے کا واقعہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کے خلاف تھانہ چمکنی، پہاڑی پورہ، سربند اور اغا میر جانی شاہ میں بھی متعدد مقدمات درج تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی گرفتاری یا ہلاکت سے شہر میں ڈکیتی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed