منتکہ پاس پر مشترکہ گشت، پاک چین تعاون کا عملی مظاہرہ

15 ستمبر 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے پاکستان اور چین کی سرحدی فورسز نے سطح سمندر سے تقریباً 4,700 میٹر کی بلندی پر واقع منتکہ پاس پر مشترکہ گشت کی مشق کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر خنجراب سیکیورٹی پولیس (KSP) نے مقررہ مقامِ ملاقات تک پہنچنے کے لیے دشوار گزار بلند پہاڑی علاقے میں دو روز کا سفر طے کیا۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کی فورسز نے نہ صرف علاقائی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

یہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی معاونت اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed