پشاور پولیس نے عوامی خدمت اور مظلوم کی داد رسی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ایک بزرگ خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی کی۔ تھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او ملنگ جان نے خاتون کا مسئلہ ہمدردی اور توجہ سے سنا اور بروقت داد رسی کرتے ہوئے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔
بزرگ خاتون نے بروقت شنوائی اور فوری انصاف کی فراہمی پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایچ او ملنگ جان اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے اس اقدام کو پولیس کی عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی کے عزم کی واضح مثال قرار دیا۔







