پشاور متنی میں پولیس چوکی کے باہر بم دھماکہ دو اہلکار زخمی

پشاور کے علاقے متنی میں واقع سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت عمر خان اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے باعث چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed