اسلام آباد: پاکستان نے پہلے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ کے اجرا پر عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔
وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کو پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے پر عالمی سطح پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے پانڈا بانڈ میں سرمایہ کاروں کی طلب مقررہ حجم سے پانچ گنا زیادہ رہی۔
خرم شہزاد کے مطابق پانڈا بانڈ کے اجرا سے پاکستان کو نئے اور بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل ہوئی، جبکہ اس اقدام سے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی روابط بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں گرین اور سماجی طور پر جامع سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
مشیر وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے مئی 2026 میں 1.75 ارب چینی یوآن مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا تھا۔
ان کے مطابق پاکستان کے تین سالہ پانڈا بانڈ کیلئے 2.5 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا تھا۔







