غزہ میں متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 شہید

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمارت کے ملبے تلے کم از کم 100 فلسطینیوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں تقریباً 50 بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ 12 افراد کو زندہ باہر نکال لیا گیا ہے۔ بھاری مشینری کی عدم دستیابی کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق صبح گرنے والی عمارت اسرائیلی حملوں کے باعث پہلے ہی شدید خستہ حال تھی۔ عمارت کا ملبہ قریبی گھروں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر جاگرا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ مسلسل بمباری اور ناکا بندی کے باعث غزہ میں ہزاروں کمزور اور نیم تباہ شدہ عمارتیں رہائش کے لیے انتہائی خطرناک ہوچکی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے اور متاثرین کو نکالنے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed