بجلی چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمر آن آف نظام لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ بہتر بنانے کیلئے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت جس ٹرانسفارمر سے بجلی چوری ہوگی، صرف اسی ٹرانسفارمر کی بجلی بند کی جاسکے گی۔

وزیر توانائی کے مطابق اس طریقہ کار کے باعث بجلی چوری کی صورت میں پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اویس لغاری نے بتایا کہ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ٹرانسفارمرز پر آن آف کرنے کا نظام نصب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا تصور ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کیلئے ریگولیٹری فریم ورک آئندہ سال اپریل یا مئی تک فراہم کردیا جائے گا۔

نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے وزیر توانائی نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کے بعد لوگوں نے بیٹریاں لگانا شروع کردی ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام کے ذریعے 3 سے 4 لاکھ افراد کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑ لوگوں پر منتقل ہونے سے روکا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس کی بندش کے باعث پیٹرولیم ڈویژن ایل این جی کے کارگوز نہیں لے پا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی گیس کو بھی احتیاط اور مناسب حکمت عملی کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed