پاکستان نے اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں اسرائیل کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کردیا۔
ازبکستان میں جاری اولمپیاڈ سمرقند 2026 کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہونا تھا، تاہم پاکستان نے اسرائیل کے خلاف مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔
ذیشان علی نقوی کے مطابق پاکستان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں منعقد ہونے والے اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔







