پشاور میں کرپشن کے الزام پر 13 پولیس اہلکار برطرف


پشاور: پولیس میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور نے 13 اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے تمام اہلکار خیبر پولیس سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ اہلکار لنڈی کوتل، طورخم سمیت مختلف چوکیوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کرپشن سے متعلق شکایات اور الزامات سامنے آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے پولیس میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed