چارسدہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفعت اللہ خان (PSP) نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں درجنوں شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان کے وژن کے مطابق کیا گیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں اور شہری بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی سے عوامی مسائل کے فوری حل میں مدد ملے گی اور پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔







